مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ تَغْيِيرِ الْأَسْمَاءِ وَمَا نُهِيَ عَنْهُ فِيهَا وَمَا يُسْتَحَبُّ باب: نام تبدیل کر دینا ، اور جن ناموں کو رکھنے سے منع کیا گیا ہے ، اور جن کو مستحب قرار دیا گیا ہے
حدیث نمبر: 12863
وَعَنْهَا قَالَتْ : كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا سَمِعَ اسْمًا قَبِيحًا غَيَّرَهُ ، فَمَرَّ عَلَى قَرْيَةٍ يُقَالُ لَهَا : عُفْرَةٌ فَسَمَّاهَا : " خُضْرَةً " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ بات منقول ہے ۔ وہ بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی برا نام سنتے تھے ، تو آپ اسے تبدیل کر دیتے تھے ایک مرتبہ آپ کا گزر ایک بستی سے ہوا جس کا نام عقرہ ( یعنی بانجھ یا بنجر ) تھا ، تو آپ نے اس کا نام خضرہ ( یعنی سرسبز و شاداب ) رکھ دیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔