مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا سُئِلَ عَنْ حَالِهِ باب: جب آدمی سے اس کی حالت کے بارے میں دریافت کیا جائے ، تو وہ کیا کہے ؟
حدیث نمبر: 12825
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِرَجُلٍ : " كَيْفَ أَصْبَحْتَ يَا فُلَانُ ؟ " . قَالَ : أَحْمَدُ اللَّهَ إِلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " هَذَا الَّذِي أَرَدْتُ مِنْكَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَقَالَ : لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے دریافت کیا : اے فلاں تمہارا کیا حال ہے ؟ اس نے عرض کی : یا رسول اللہ میں آپ کے سامنے اللہ کی حمد بیان کرتا ہوں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہی چیز میں تم سے چاہتا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے اور وہ ضعیف ہے ۔ وہ کہتے ہیں : یہ روایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے ۔