مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الِاسْتِئْذَانِ وَفِيمَنِ اطَّلَعَ فِي دَارٍ بِغَيْرِ إِذْنٍ باب: اجازت مانگنے کا بیان اور جو شخص اجازت لیے بغیر گھر میں جھانکے
حدیث نمبر: 12823
وَعَنْ رَجُلٍ قَالَ : اسْتَأْذَنَّا عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ بَعْدَ صَلَاةِ الصُّبْحِ ، فَأَذِنَ لَنَا ، وَأَلْقَى عَلَى امْرَأَتِهِ قَطِيفَةً ، وَقَالَ : إِنِّي كَرِهْتُ أَنْ أَحْبِسَكُمْ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . وَالرَّجُلُ لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
ایک صاحب بیان کرتے ہیں : ہم نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ہاں صبح کی نماز کے بعد اندر آنے کی اجازت مانگی ، تو انہوں نے ہمیں اجازت دیدی ، انہوں نے اپنی بیوی پر چادر ڈال دی ، انہوں نے فرمایا : مجھے یہ بات اچھی نہیں لگی کہ میں تم لوگوں کو روک کے رکھوں ( یا اندر نہ آنے دوں ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس شخص سے میں واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔