مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الِاسْتِئْذَانِ وَفِيمَنِ اطَّلَعَ فِي دَارٍ بِغَيْرِ إِذْنٍ باب: اجازت مانگنے کا بیان اور جو شخص اجازت لیے بغیر گھر میں جھانکے
حدیث نمبر: 12821
وَعَنْ أَعْيَنَ الْجَرَامِيزِيِّ قَالَ : أَتَيْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ وَهُوَ فِي دِهْلِيزٍ ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ ، قُلْتُ : أَدْخُلُ ؟ قَالَ : هَذَا مَكَانٌ لَا يُسْتَأْذَنُ فِيهِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَأَعْيَنُ مَجْهُولٌ . ¤محمد محی الدین
اعین جرامیزی بیان کرتے ہیں : میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آیا ، وہ اس وقت دہلیز میں موجود تھے ، میں نے انہیں سلام کیا ، میں نے دریافت کیا : کیا میں اندر آ جاؤں ؟ تو انہوں نے فرمایا : یہ وہ والی جگہ ہے ، جس میں اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اعین نامی راوی مجہول ہے ۔