مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْقِيَامِ باب: ( کسی کے لئے ) کھڑا ہونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ أَبِيهِ : ¤ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا خَرَجَ قُمْنَا لَهُ حَتَّى يَدْخُلَ بَيْتَهُ . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَهَكَذَا وَجَدْتُهُ فِيمَا جَمَعْتُهُ ، وَلَعَلَّهُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَهُوَ الظَّاهِرُ ، فَإِنَّ هِلَالًا تَابِعِيٌّ ثِقَةٌ ، أَوْ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ هِلَالِ بْنِ أَبِي هِلَالٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، وَهُوَ بَعِيدٌ ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ . ¤محمد بن ہلال اپنے والد کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب نکلتے تھے ، تو ہم آپ کے لئے کھڑے ہو جاتے تھے ، یہاں تک کہ آپ اپنے گھر میں داخل ہو جاتے تھے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، میں نے جن روایات کو جمع کیا ہے ، ان میں یہ اسی طرح میں نے پائی ہے ، لیکن شاید یہ محمد بن ہلال کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے ، اور یہی بات ظاہر ہے کیونکہ ہلال نامی راوی تابعی ہیں ، اور ثقہ ہیں یا پھر
یہ روایت محمد بن ہلال بن ابوہلال کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے ان کے دادا سے منقول ہے ، لیکن یہ بعید از امکان ہے ، امام بزار کے رجال ثقہ ہیں ۔