مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يُسَلِّمْ إِلَّا عَلَى مَنْ يَعْرِفُهُ باب: اس شخص کا بیان جو صرف واقف شخص کو سلام کرے
حدیث نمبر: 12741
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : ¤ " لَا تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَكُونَ السَّلَامُ عَلَى الْمَعْرِفَةِ ، وَإِنَّ هَذَا عَرَفَنِي مِنْ بَيْنِكُمْ فَسَلَّمَ عَلَيَّ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ تَقَدَّمَ فِي أَمَارَاتِ السَّاعَةِ مِنْ حَدِيثِهِ وَحَدِيثِ وَغَيْرِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہو گی جب تک سلام صرف جان پہچان کی بنیاد پر نہیں کیا جائے گا ( پھر سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ) یہ شخص تم میں سے صرف مجھ سے جان پہچان رکھتا تھا تو اس نے مجھے ہی سلام کیا“ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے ، جو اس سے پہلے قیامت کی نشانیوں سے متعلق باب میں گزر چکی ہے ، جو ان کی اور دیگر کی نقل کردہ روایت ہے ۔