مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ حِدَّةِ الْخُلُقِ باب: مزاج کا تیز ہونا
حدیث نمبر: 12703
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " تَعْتَرِي الْحِدَّةُ خِيَارَ أُمَّتِي " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ سَلَامُ بْنُ مُسْلِمٍ الطَّوِيلُ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میری امت کے بہترین لوگوں کو مزاج کی تیزی لاحق ہو گی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی سلام بن مسلم طویل ہے اور وہ متروک ہے ۔