مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي حُسْنِ الْخُلُقِ باب: اچھے اخلاق کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 12697
وَعَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَا مِنْ شَيْءٍ إِلَّا لَهُ تَوْبَةٌ ، إِلَّا صَاحِبَ سُوءِ الْخُلُقِ ؛ فَإِنَّهُ لَا يَتُوبُ مِنْ ذَنْبٍ إِلَّا عَادَ فِي شَرٍّ مِنْهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ جُمَيْعٍ وَهُوَ كَذَّابٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ” ہر کام کے لئے توبہ کی گنجائش ہوتی ہے البتہ برے اخلاق والے شخص کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ جب بھی وہ کسی ایک گناہ سے توبہ کرتا ہے ، تو دوبارہ اس سے زیادہ برا گناہ کر لیتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن جمیع ہے اور وہ کذاب ہے ۔