مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي حُسْنِ الْخُلُقِ باب: اچھے اخلاق کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ : كُنْتُ فِي مَجْلِسٍ فِيهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسَمُرَةُ وَأَبُو أُمَامَةَ فَقَالَ : " إِنَّ الْفُحْشَ وَالتَّفَحُّشَ لَيْسَا مِنَ الْإِسْلَامِ فِي شَيْءٍ ، وَإِنَّ أَحْسَنَ النَّاسِ إِسْلَامًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَاللَّفْظُ لَهُ ، وَأَحْمَدُ وَابْنُهُ وَقَالَ : " وَإِنَّ خَيْرَ النَّاسِ إِسْلَامًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا " . وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں ایک محفل میں موجود تھا جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے ، سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ تھے اور سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ تھے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” فحاشی اور فحش کلامی ، یہ دونوں اسلام سے کوئی واسطہ نہیں رکھتی ہیں ، لوگوں میں سب سے زیادہ عمدہ اسلام والا شخص وہ ہے ، جس کے اخلاق سب سے عمدہ ہوں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، روایت کے الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں ، اسے امام أحمد اور ان کے صاحبزادے نے بھی نقل کیا ہے ان کے الفاظ یہ ہیں : ” لوگوں میں سب سے بہتر اسلام والے وہ لوگ ہیں جن کے اخلاق سب سے اچھے ہوں ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔