مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي حُسْنِ الْخُلُقِ باب: اچھے اخلاق کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : لَقِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبَا ذَرٍّ فَقَالَ : " يَا أَبَا ذَرٍّ ، أَلَا أَدُلُّكَ عَلَى خَصْلَتَيْنِ هُمَا أَخَفُّ عَلَى الظَّهْرِ ، وَأَثْقَلُ فِي الْمِيزَانِ مِنْ غَيْرِهِمَا ؟ " قَالَ : بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ . قَالَ : " عَلَيْكَ بِحُسْنِ الْخُلُقِ ، وَطُولِ الصَّمْتِ ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، مَا تَجَمَّلَ الْخَلَائِقُ بِمِثْلِهِمَا " . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ . ¤سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے ہوئی ، آپ نے ارشاد فرمایا : اے ابوذر ! کیا میں تمہاری رہنمائی دو خصلتوں کی طرف نہ کروں ، جو کرنے کے اعتبار سے ہلکی ہیں اور میزان میں ان کے علاوہ باقی چیزوں سے زیادہ بھاری ہوں گی ۔ انہوں نے عرض کی : جی ہاں یا رسول اللہ ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم پر اچھے اخلاق اختیار کرنا اور زیادہ تر خاموش رہنا لازم ہے ۔ اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے ، مخلوق نے ان جیسی چیزوں سے آراستگی اختیار نہیں کی ہو گی ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، امام ابویعلیٰ کے رجال ثقہ ہیں ۔