حدیث نمبر: 12572
وَعَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ : سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ فَقَالَ : " يَأْجُوجُ أُمَّةٌ ، وَمَأْجُوجُ أُمَّةٌ ، كُلُّ أُمَّةٍ أَرْبَعُمِائَةِ أَلْفِ أُمَّةٍ ، لَا يَمُوتُ الرَّجُلُ حَتَّى يَنْظُرَ إِلَى أَلْفِ ذَكَرٍ بَيْنَ يَدَيْهِ مِنْ صُلْبِهِ ، كُلٌّ قَدْ حَمَلَ السِّلَاحَ " . قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، صِفْهُمْ لَنَا . قَالَ : " هُمْ ثَلَاثَةُ أَصْنَافٍ : فَصِنْفٌ مِنْهُمْ أَمْثَالَ الْأَرْزِ " . قُلْتُ : وَمَا الْأَرْزُ ؟ قَالَ : " شَجَرٌ بِالشَّامِ ، طُولُ الشَّجَرَةِ عِشْرُونَ وَمِائَةَ ذِرَاعٍ فِي السَّمَاءِ " . ¤ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " هَؤُلَاءِ الَّذِينَ لَا يَقُومُ لَهُمْ خَيْلٌ وَلَا حَدِيدٌ ، وَصِنْفٌ مِنْهُمْ يَفْتَرِشُ بِأُذُنِهِ وَيَلْتَحِفُ بِالْأُخْرَى ، لَا يَمُرُّونَ بِفِيلٍ وَلَا وَحْشٍ وَلَا جَمَلٍ وَلَا خِنْزِيرٍ إِلَّا أَكَلُوهُ ، وَمَنْ مَاتَ مِنْهُمْ أَكَلُوهُ ، مُقَدِّمَتُهُمْ بِالشَّامِ ، وَسَاقَتُهُمْ بِخُرَاسَانَ ، يَشْرَبُونَ أَنْهَارَ الْمَشْرِقِ ، وَبُحَيْرَةَ طَبَرِيَّةَ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْعَطَّارُ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یاجوج ماجوج کے بارے میں دریافت کیا تو آپ نے ارشاد فرمایا : ” یاجوج ایک امت ہے اور ماجوج ایک امت ہے ، ان میں سے ہر ایک امت چار لاکھ امتوں پر مشتمل ہے ، اور ان میں سے کوئی بھی شخص اس وقت تک نہیں مرے گا ، جب تک وہ اپنی اولاد ( اور اولاد کی اولاد ) میں سے اپنے آگے ایک ہزار مذکر افراد کو نہیں دیکھ لے گا ، جن میں سے ہر ایک نے ہتھیار اٹھایا ہوا ہو گا ، میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ان کا حلیہ ہمارے سامنے بیان کریں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ تین قسم کے ہوں گے ، ایک قسم وہ ہو گی جو صنوبر کے درخت کی مانند ہوں گے ، میں نے دریافت کیا : ارز سے مراد کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا : شام میں موجود ایک درخت ہے ۔ اس درخت کی لمبائی ایک سو بیس ذراع ( کہنی سے درمیانی سب سے بڑی انگلی کے کنارے تک کی مقدار ) ہے ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہ وہ لوگ ہیں کہ جن کے سامنے کوئی گھوڑا یا ہتھیار قائم نہیں رہ سکتا ، ان میں سے ایک گروہ وہ ہو گا جو ایک کان کو بطور فرش بچھائے گا ، اور دوسرے کو لحاف کے طور پر لپیٹ لے گا ۔ وہ لوگ جس بھی ہاتھی یا اونٹ یا خنزیر کے پاس سے گزریں گے اسے کھا جائیں گے ، یہاں تک کہ ان میں سے جو شخص مرے گا ، وہ اس کو بھی کھا جائیں گے ، ان کا پہلا حصہ شام میں ہو گا ، اور ہانک کر لے جانے والا خراسان میں ہو گا ، وہ مشرق کی نہروں کو پی جائیں گے اور بحیرہ طبریہ کو پی جائیں گے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، جس کی سند میں ایک راوی یحیی بن سعید عطار ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12572
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف