مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابُ لَا تَذْهَبُ الدُّنْيَا حَتَّى تَكُونَ لِلُكَعِ بْنِ لُكَعٍ . باب: دنیا اس وقت تک ختم نہیں ہو گی جب تک وہ احمق بن احمق کو نہیں ملے گی
عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي الْجَهْمِ قَالَ : أَقْبَلْتُ أَنَا وَيَزِيدُ بْنُ حَسَنٍ ، بَيْنَنَا ابْنُ رُمَّانَةَ مَوْلَى عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مَرْوَانَ ، قَدْ نَصَبْنَا أَيْدِيَنَا فَهُوَ مُتَّكِئٌ عَلَيْهَا دَاخِلَ الْمَسْجِدِ مَسْجِدِ الرَّسُولِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَبِهِ ابْنُ نِيَارٍ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَرْسَلَ إِلَى أَبِي بَكْرٍ [ ائْتِنِي ]، فَأَتَاهُ فَقَالَ : رَأَيْتُ ابْنَ رُمَّانَةَ بَيْنَكُمَا يَتَوَكَّأُ عَلَيْكَ وَعَلَى زَيْدِ بْنِ حَسَنٍ ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " لَنْ تَذْهَبَ الدُّنْيَا حَتَّى تَكُونَ عِنْدَ لُكَعِ بْنِ لُكَعٍ " . ¤ابوبکر بن ابوجہم بیان کرتے ہیں : میں اور یزید بن حسن آئے ، ہمارے درمیان عبدالعزیز بن مروان کا غلام رمانہ تھا ، ہم نے اپنے ہاتھ اٹھائے ہوئے تھے اور اس نے ان پر ٹیک لگائی ہوئی تھی ، وہ مسجد میں داخل ہوا ، یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں داخل ہوا ، وہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سیدنا ابن نیار رضی اللہ عنہ موجود تھے ۔ انہوں نے ابوبکر کو پیغام بھیجا تم میرے پاس آؤ ، وہ ان کے پاس آئے ، تو انہوں نے کہا: میں نے ابن رمانہ کو تمہارے درمیان ٹیک لگا کر چلتے ہوئے دیکھا ہے ، تمہارے اور زید بن حسن کے درمیان اور میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” دنیا اس وقت تک ختم نہیں ہو گی جب تک وہ کسی احمق کے بیٹے احمق کو نہیں ملے گی ۔ “