مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابُ أَوَّلِ النَّاسِ هَلَاكًا . باب: سب سے پہلے کون سے لوگ ہلاکت کا شکار ہوں گے ؟
حدیث نمبر: 12421
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : أَقْبَلَ سَعْدٌ إِلَى نَبِيِّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا رَآهُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ فِي وَجْهِ سَعْدٍ لَخَبَرًا " . قَالَ : قُتِلَ كِسْرَى . قَالَ : يَقُولُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَعَنَ اللَّهُ كِسْرَى ، إِنَّ أَوَّلَ النَّاسِ هَلَاكًا الْعَرَبُ ثُمَّ أَهْلُ فَارِسَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَقَدْ تَقَدَّمَ الْكَلَامُ عَلَيْهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آ رہے تھے ، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ملاحظہ کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : سعد کے چہرے میں ایک خبر ہے ۔ انہوں نے کہا: کسریٰ کے قتل ہونے کی راوی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ کسریٰ پر لعنت کرے ، لوگوں میں سب سے پہلے عرب ہلاکت کا شکار ہوں گے ، اور پھر اہل فارس ہوں گے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس پر کلام پہلے گزر چکا ہے ۔