مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يُحْسِنِ الْوُضُوءَ . باب: جو شخص اچھی طرح وضو نہ کرے
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ مُسْلِمٍ قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيَّ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ وَبُطُونِ الْأَقْدَامِ مِنَ النَّارِ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ هَكَذَا . ¤ وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ : عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيِّ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ وَبُطُونِ الْأَقْدَامِ مِنَ النَّارِ " . ¤ وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَالطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ . ¤عقبہ بن مسلم بیان کرتے ہیں : میں نے ، سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی رضی اللہ عنہ کو ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ہیں ، انہیں یہ فرماتے ہوئے سنا : ” ( بعض ) ایڑیوں اور پاؤں کے تلووں کے لیے ، جہنم کی بربادی ہے “ ۔
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح نقل کی ہے ، امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کو یوں نقل کیا ہے : سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزء زبیدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ( بعض ) ایڑیوں اور پاؤں کے تلووں کے لیے جہنم کی بربادی ہے “ ۔ امام أحمد اور امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں ۔