حدیث نمبر: 12243
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يُخَيَّرُ فِيهِ الرَّجُلُ بَيْنَ الْعَجْزِ وَالْفُجُورِ ، فَمَنْ أَدْرَكَ ذَلِكَ الزَّمَانَ فَلْيَخْتَرِ الْعَجْزَ عَلَى الْفُجُورِ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى عَنْ شَيْخٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا ، جس میں آدمی کو اختیار دیا جائے گا کہ یا تو وہ عاجز ہو جائے ، یا وہ گناہوں کا ارتکاب کرے ، تو جو شخص وہ زمانہ پائے ، اُسے چاہیے کہ وہ گناہوں کے ارتکاب کی بجائے عاجز ہونے کو اختیار کرے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے اور امام ابویعلیٰ نے اپنے استاد کے حوالے سے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12243
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6403) اخرجه احمد فى المسند (7730)»