مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابٌ فِيمَا مَضَى مِنَ الزَّمَانِ وَمَا بَقِيَ مِنْهُ . باب: جو زمانہ گزر چکا ہے ، اس کا بیان ، اور جو باقی ہے اس کا بیان
حدیث نمبر: 12236
عَنْ خَيْثَمَةَ قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي : ابْنَ مَسْعُودٍ - لِامْرَأَتِهِ : الْيَوْمَ خَيْرٌ أَمْ أَمْسِ ؟ فَقَالَتْ : لَا أَدْرِي . فَقَالَ : لَكِنِّي أَدْرِي ، أَمْسِ خَيْرٌ مِنَ الْيَوْمِ ، وَالْيَوْمُ خَيْرٌ مِنْ غَدٍ ، وَكَذَلِكَ حَتَّى تَقُومَ السَّاعَةُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . وَلَهُ آثَارٌ فِي الزُّهْدِ . ¤محمد محی الدین
خیمہ بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اپنی اہلیہ سے دریافت کیا : آج بہتر ہے یا گزشتہ کل ؟ انہوں نے جواب دیا : مجھے نہیں معلوم ، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں جانتا ہوں گزشتہ کل ، آج سے بہتر تھا ، اور آج ، آنے والے کل سے بہتر ہے ، اور قیامت قائم ہونے تک اسی طرح ہوتا رہے گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے کچھ آثار کتاب الزہد میں گزر چکے ہیں ۔