مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابٌ فِيمَنْ يَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ وَلَا يَفْعَلُهُ . باب: اس شخص کا بیان ، جو نیکی کا حکم دیتا ہے ، لیکن وہ خود وہ کام نہیں کرتا
حدیث نمبر: 12182
وَفِي رِوَايَةٍ " أَتَيْتُ عَلَى سَمَاءِ الدُّنْيَا لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي فَرَأَيْتُ فِيهَا رِجَالًا تُقْطَعُ أَلْسِنَتُهُمْ وَشِفَاهُهُمْ " فَذَكَرَ نَحْوَهُ . رَوَاهَا كُلَّهَا أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِبَعْضِهَا وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ أَبِي يَعْلَى رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” جس رات مجھے معراج کراوئی گئی ، میں آسمانِ دنیا پر آیا ، تو میں نے وہاں کچھ لوگوں کو دیکھا ، جن کی زبانیں اور ہونٹ کاٹے جا رہے تھے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے ۔ یہ تمام روایات امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، امام بزار نے ان میں سے کچھ روایات نقل کی ہیں ، امام طبرانی نے معجم اوسط میں اسے نقل کیا ہے ، امام ابویعلیٰ کے مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔