حدیث نمبر: 12178
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ قَالَ : لَقَدْ سَمِعْتُ حَدِيثًا مُنْذُ زَمَانٍ : إِذَا كُنْتُ فِي قَوْمٍ عِشْرِينَ رَجُلًا أَوْ أَقَلَّ أَوْ أَكْثَرَ فَتَصَفَّحْتَ وُجُوهَهُمْ فَلَمْ تَرَ فِيهِمْ رَجُلًا يُهَابُ فِي اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَاعْلَمْ أَنَّ الْأَمْرَ قَدْ رَقَّ . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ جَيِّدٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبدالله بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے ایک طویل عرصہ پہلے ایک حدیث سنی تھی کہ جب تم بیس افراد میں موجود ہو ، یا ( وہ افراد ) اس سے کم ہوں ، یا اس سے زیادہ ہوں ، اور تم ان کے چہروں کا بغور جائزہ لو اور ان میں تمہیں کوئی ایسا شخص نظر نہ آئے ، جس سے اللہ تعالیٰ کی خاطر خوف زدہ ہوا جائے تو تم یہ بات جان لو کہ معاملہ کمزور ہو چکا ہے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے امام أحمد کی سند عمدہ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12178
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ جید
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (188/4)»