حدیث نمبر: 1213
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَا عَلِيُّ ، أَسْبِغِ الْوُضُوءَ وَإِنْ شَقَّ عَلَيْكَ ، وَلَا تَأْكُلِ الصَّدَقَةَ ، وَلَا تُنْزِي الْحُمُرَ عَلَى الْخَيْلِ ، وَلَا تُجَالِسْ أَصْحَابَ النُّجُومِ " . ¤ رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ فِي زِيَادَاتِهِ فِي الْمُسْنَدِ عَلَى أَبِيهِ ، وَرَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ إِنْزَاءَ الْحُمُرِ عَلَى الْخَيْلِ ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَفِيهِ ضَعْفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے علی ! اچھی طرح وضو کرنا ، خواہ یہ تم پر گراں گزرے اور صدقہ نہ کھانا اور گدھے کے ذریعے گھوڑی کی جفتی نہ کرنا ، اور نجومیوں کے ساتھ نہ بیٹھنا “ ۔
یہ روایت عبداللہ نے اپنی ” زیادات “ میں نقل کی ہے ، جو انہوں نے اپنے والد کی ” مسند “ میں اضافے کیے ہیں ، امام ابوداؤد نے اس روایت میں سے گدھے کے ذریعے گھوڑی کی جفتی کرنے والا حصہ نقل کیا ہے ، اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن عبدالرحمان ہے ، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الطهارة / حدیث: 1213
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف