حدیث نمبر: 12110
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِذَا رَأَيْتَ أُمَّتِي تَهَابُ الظَّالِمَ أَنْ تَقُولَ لَهُ : أَنْتَ ظَالِمٌ فَقَدْ تُوُدِّعَ مِنْهُمْ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ ، وَرِجَالُ أَحَدِ إِسْنَادَيِ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَكَذَلِكَ رِجَالُ أَحْمَدَ ، إِلَّا أَنَّهُ وَقَعَ فِيهِ فِي الْأَصْلِ غَلَطٌ فَلِهَذَا لَمْ أَذْكُرْهُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا : ” جب تم میری امت کو دیکھو کہ وہ ظالم کو یہ کہتے ہوئے خوف زدہ ہوتی ہے کہ تم ظالم ہو ، تو پھر اُن کی رخصتی کا وقت آ جائے گا ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، امام بزار کی دو اسناد میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، امام أحمد کے رجال بھی اسی طرح ہیں ، البتہ ان کی اصل روایت میں غلطی آ گئی تھی ، اس لئے میں نے اس کا ذکر نہیں کیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12110
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (163/12)»