مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابٌ فِيمَا كَانَ بَيْنَ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسُّكُوتِ عَمَّا شَجَرَ بَيْنَهُمْ . باب: اس چیز کا بیان کہ جو چیز نبی اکرم ﷺ کے اصحاب کے درمیان باہمی طور پر ہوئی اور ان کے باہمی اختلافات کے بارے میں خاموشی اختیار کرنا
وَعَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : " رَأَيْتُ مَا تَلْقَى أُمَّتِي بَعْدِي وَسَفْكَ بَعْضِهِمْ ، وَسَبَقَ ذَلِكَ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - كَمَا سَبَقَ فِي الْأُمَمِ ، فَسَأَلْتُهُ أَنْ يُوَلِّيَنِي شَفَاعَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِيهِمْ فَفَعَلَ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ ، إِلَّا أَنَّ رِوَايَةَ أَحْمَدَ عَنِ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ أَنْبَأَنَا أَنَسٌ عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ ، وَرِوَايَةَ الطَّبَرَانِيِّ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَنَسٍ . ¤سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں : ” میں نے یہ چیز دیکھی کہ میری امت ، میرے بعد جس صورت حال کا سامنا کرے گی اور کس طرح وہ ایک دوسرے کا خون بہائیں گے ، اور اس بارے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو چیز پہلے سے طے ہو چکی ہے ، جس طرح ان سے پہلے کی امتوں کے بارے میں پہلے سے طے ہوئی تھی ، تو میں نے اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کی : وہ قیامت کے دن اُن لوگوں کے بارے میں مجھے شفاعت کا درجہ عطا کرے ، تو اُس نے ایسا کر دیا ۔ “
یہ روایت امام أحمد ، امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، البتہ امام أحمد کی روایت میں یہ بات مذکور ہے کہ ابن ابوحسین بیان کرتے ہیں : سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے ہمیں سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ روایت بیان کی ہے جبکہ امام طبرانی کی روایت میں یہ ہے کہ یہ زہری کے حوالے سے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے ۔