مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابٌ فِيمَا كَانَ بَيْنَ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَالسُّكُوتِ عَمَّا شَجَرَ بَيْنَهُمْ . باب: اس چیز کا بیان کہ جو چیز نبی اکرم ﷺ کے اصحاب کے درمیان باہمی طور پر ہوئی اور ان کے باہمی اختلافات کے بارے میں خاموشی اختیار کرنا
حدیث نمبر: 11979
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " سَيَكُونُ بَعْدِي فِتَنٌ يَكُونُ فِيهَا وَيَكُونُ " . فَقُلْنَا : إِنْ أَدْرَكْنَا ذَلِكَ هَلَكْنَا . قَالَ : " بِحَسْبِ أَصْحَابِي الْقَتْلُ "محمد محی الدین
سیدنا سعید بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” عنقریب میرے بعد فتنے ہوں گے ، جن میں یہ ہو گا اور وہ ہو گا ، ہم نے عرض کی : اگر ہم نے وہ زمانہ پایا ، تو ہم تو ہلاکت کا شکار ہو جائیں گے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میرے اصحاب کے لئے قتل ہو جانا ہی کافی ہے ۔ “