مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب القدر— تقدیر کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَطْفَالِ . باب: بچوں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كُنْتُ أَقُولُ فِي أَوْلَادِ الْمُشْرِكِينَ هُوَ مِنْهُمْ ، فَحَدَّثَنِي رَجُلٌ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَقِيتُهُ ، فَحَدَّثَنِي عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ : " رَبُّهُمْ أَعْلَمُ بِهِمْ هُوَ خَلَقَهُمْ وَهُوَ أَعْلَمُ بِهِمْ وَبِمَا كَانُوا عَامِلِينَ " . ¤سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : پہلے میں مشرکین کی اولاد کے بارے میں یہ رائے رکھتا تھا کہ یہ بھی ان میں شمار ہوں گے ، پھر ایک شخص نے مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات بتائی ، میں ان صاحب سے ملا ، تو ان صاحب نے مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات بتائی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمایا ہے : ” ان کا پروردگار ، ان کے بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہے ، اس نے انہیں پیدا کیا ہے اور وہ ان کے بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہے اور اس چیز کے بارے میں بھی زیادہ بہتر جانتا ہے جو ان لوگوں نے عمل کرنے تھے ۔ “