مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب القدر— تقدیر کے بارے میں روایات
بَابُ لَا يَنْفَعُ حَذَرٌ مِنْ قَدَرٍ . باب: پرہیز ، تقدیر کے مقابلے میں ، فائدہ نہیں دیتا
حدیث نمبر: 11904
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا يَنْفَعُ حَذَرٌ مِنْ قَدَرٍ ، وَالدُّعَاءُ يَنْفَعُ مَا لَمْ يَنْزِلِ الْقَضَاءُ ، وَإِنَّ الْبَلَاءَ وَالدُّعَاءَ لَيَلْتَقِيَانِ بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ فَيَعْتَلِجَانِ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ خُثَيْمٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” پرہیز ، تقدیر کے مقابلے میں فائدہ نہیں دیتا ، اور دعا اُس صورت حال میں نفع دیتی ہے ، جس میں تقدیر کا فیصلہ نازل نہ ہوا ہو ، آزمائش اور دعا ، آسمان اور زمین کے درمیان ایک دوسرے سے ملتی ہیں ، اور پھر قیامت کے دن تک ایک دوسرے سے جھگڑا کرتی رہتی ہیں ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن خثیم ہے اور وہ متروک ہے ۔