مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب القدر— تقدیر کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ يَتَأَلَّى عَلَى اللَّهِ . باب: اس شخص کا بیان ، جو اللہ تعالیٰ کی طرف کوئی حکم منسوب کرے
عَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ رَاكِبٌ عَلَى الْجَدْعَاءِ ، وَخَلْفَهُ الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ : " لَا تَأَلَّوْا عَلَى اللَّهِ [ لَا تَأَلَّوْا عَلَى اللَّهِ ] ، فَإِنَّهُ مَنْ تَأَلَّى عَلَى اللَّهِ أَكْذَبَهُ اللَّهُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت ” جدعاء “ ( نامی اونٹنی پر سوار تھے اور سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما آپ کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم لوگ اللہ تعالیٰ کی طرف کوئی حکم منسوب نہ کرو ( یعنی یہ کہنا کہ اللہ کی قسم ! فلاں شخص ضرور جہنم میں جائے گا ) کیونکہ جو شخص اللہ تعالیٰ کی طرف کوئی بات منسوب کرتا ہے ، وہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں سب سے زیادہ جھوٹ بولتا ہے “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔