مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب القدر— تقدیر کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِيمَنْ يُكَذِّبُ بِالْقَدَرِ وَمَسَائِلِهِمْ وَالزَّنَادِقَةِ . باب: اس شخص کے بارے میں جو کچھ منقول ہے ، جو تقدیر کو جھٹلاتا ہے اور اس کے مسائل کا بیان اور زندیقوں کا بیان
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا هَلَكَتْ أُمَّةٌ قَطُّ إِلَّا بِالْأَنْوَاءِ ، وَمَا كَانَ بَدْءُ إِشْرَاكِهَا إِلَّا التَّكْذِيبَ بِالْقَدَرِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : " مَا هَلَكَتْ أُمَّةٌ قَطُّ حَتَّى تُشْرِكَ بِاللَّهِ ، وَلَا أَشْرَكَتْ أُمَّةٌ بِاللَّهِ حَتَّى يَكُونَ أَوَّلُ شِرْكِهَا التَّكْذِيبَ بِالْقَدَرِ " . ¤ وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ يَزِيدَ النَّصْرِيُّ مَنْ بَنِي نَصْرٍ ، ضَعَّفَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ : يُعْتَبَرُ بِهِ . ¤سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کوئی بھی امت ستاروں پر یقین رکھنے کی وجہ سے ہی ہلاکت کا شکار ہوئی اور اس کے شرک میں مبتلا ہونے کا آغاز ، ہمیشہ تقدیر کو جھٹلانے کے ذریعے ہوا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ، تاہم اس میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ” کوئی بھی امت اس وقت تک ہلاکت کا شکار نہیں ہوئی ، جب تک اس نے اللہ کا شریک نہیں ٹھہرایا ، اور کسی بھی اُمت نے اللہ کا شریک اُس وقت تک نہیں ٹھہرایا ، جب تک ان کے شرک کے آغاز میں تقدیر کو جھٹلانا نہیں آیا ۔ “ اس روایت کی سند میں ایک راوی عمر بن یزید نصری ہے ، جس کا تعلق بن بنو نصر سے ہے ، جسے ابن حبان نے ضعیف قرار دیا ہے ، وہ کہتے ہیں : اس پر اعتبار کیا جائے گا ۔