مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب القدر— تقدیر کے بارے میں روایات
بَابُ سَبَبِ الْهِدَايَةِ . باب: ہدایت کے سبب کا بیان
حدیث نمبر: 11813
وَفِي رِوَايَةٍ " خَلَقَ خَلْقَهُ ، ثُمَّ جَعَلَهُمْ فِي ظُلْمَةٍ ، ثُمَّ أَخَذَ مِنْ نُورِهِ مَا شَاءَ فَأَلْقَاهُ عَلَيْهِمْ ، فَأَصَابَ النُّورُ مَنْ شَاءَ أَنْ يُصِيبَهُ ، وَأَخْطَأَ مَنْ شَاءَ ، فَلِذَلِكَ أَقُولُ : جَفَّ الْقَلَمُ بِمَا هُوَ كَائِنٌ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ ، وَالْبَزَّارُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُ أَحَدِ إِسْنَادَيْ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق کو پیدا کیا ، پھر انہیں تاریکی میں رکھا ، پھر اس نے اپنا نور جو چاہا لیا اور وہ اُن لوگوں پر ڈالا ، تو جس کو اس نے چاہا ، اُس تک نور پہنچ گیا اور جس کو اس نے چاہا ، اس تک نور نہیں پہنچا ، اسی لئے میں یہ کہتا ہوں : جو کچھ ہونا ہے ، اُس کے حوالے سے قلم خشک ہو چکا ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، امام بزار اور امام طبرانی نے بھی اسے نقل کیا ہے ، امام طبرانی کی دو استناد میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں ۔