مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب القدر— تقدیر کے بارے میں روایات
بَابُ سَبَبِ الْهِدَايَةِ . باب: ہدایت کے سبب کا بیان
حدیث نمبر: 11812
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - خَلَقَ خَلْقَهُ فِي ظُلْمَةٍ ، ثُمَّ أَلْقَى عَلَيْهِمْ مِنْ نُورِهِ ، فَمَنْ أَصَابَهُ مِنْ نُورِهِ يَوْمَئِذٍ اهْتَدَى ، وَمَنْ أَخْطَأَهُ ضَلَّ ، فَلِذَلِكَ أَقُولُ : جَفَّ الْقَلَمُ عَلَى عِلْمِ اللَّهِ " . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” بے شک اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق کو تاریکی میں پیدا کیا ، پھر اُس نے ان پر اپنا نور ڈالا ، تو اُس دن جسے وہ نور ملا ، وہ ہدایت پا گیا ، اور جسے وہ نور نہیں ملا ، وہ گمراہ ہو گیا ، اس لئے میں کہتا ہوں : اللہ تعالیٰ کے علم کے مطابق ، قلم خشک ہو چکا ہے ۔ “