مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التعبير— ( خوابوں کی ) تعبیر کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا رَآهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَنَامِ . باب: اس شخص کا بیان ، جسے نبی اکرم ﷺ نے خواب میں دیکھا ہو
حدیث نمبر: 11753
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : رَأَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَأَنَّ فِي سَاعِدَيْهِ سِوَارَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ فَنَفَخَهُمَا فَطَارَا ، فَقَالَ : " هُمَا كَذَّابَا أُمَّتِي صَاحِبُ الْيَمَنِ ، وَصَاحِبُ الْيَمَامَةِ ، وَلَيْسَا بِضَارَّيْ أُمَّتِي شَيْئًا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ قَيْسٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خواب میں دیکھا کہ جیسے آپ کی کلائیوں میں سونے کے کنگن ہیں ، آپ نے ان کو پھونک ماری ، تو وہ دونوں اُڑ گئے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ میری امت کے دو کذاب ( یعنی نبوت کے جھوٹے دعوے دار ) ہیں ، ایک یمن سے تعلق رکھتا ہے اور ایک یمامہ سے تعلق رکھتا ہے ، اور یہ میری اُمت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے ۔
یہ روایت امام طبرانی اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی حسین بن قیس ہے اور وہ متروک ہے ۔