مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوُضُوءِ . باب: وضو کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا ، وَغَسَلَ يَدَيْهِ ثَلَاثًا ، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَأُذُنَيْهِ وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلَاثًا ، وَرَأَيْتُهُ مَرَّةً أُخْرَى تَوَضَّأَ مَرَّةً مَرَّةً . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَلَهُ فِي الْكَبِيرِ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ، وَمَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ ، وَمَرَّةً مَرَّةً . وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے اللہ کے رسول کو وضو کرتے ہوئے دیکھا ، آپ نے اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا دونوں ہاتھ تین مرتبہ دھوئے ، اپنے سر اور دونوں کانوں کا مسح کیا ، دونوں پاؤں تین مرتبہ دھوئے ، پھر ایک مرتبہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا ، تو آپ نے ایک ، ایک مرتبہ وضو کیا ۔
یہ روایت امام بزار نے ، اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، ان صحابی کے حوالے سے معجم کبیر میں
یہ روایت منقول ہے : ” میں نے اللہ کے رسول کو تین ، تین مرتبہ دو ، دو مرتبہ اور ایک ، ایک مرتبہ وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے ان دونوں روایات کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔