مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التعبير— ( خوابوں کی ) تعبیر کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا رَآهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَنَامِ . باب: اس شخص کا بیان ، جسے نبی اکرم ﷺ نے خواب میں دیکھا ہو
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ اللَّجْلَاجِ قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَائِشٍ يَقُولُ : خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ غَدَاةٍ . قَالَ : فَذَكَرَ نَحْوَ الَّذِي قَبْلَ هَذِهِ الرِّوَايَةِ . رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُ الْحَدِيثِ الَّذِي فِيهِ : خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثِقَاتٌ ، وَكَذَلِكَ الرِّوَايَةُ الْأُولَى ، وَفِي الرِّوَايَةِ الْوُسْطَى مُعَاوِيَةُ بْنُ عِمْرَانَ الْجَرْمِيُّ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ . وَقَدْ سُئِلَ الْإِمَامُ أَحْمَدُ ، عَنْ حَدِيثِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَائِشٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِهَذَا الْحَدِيثِ ، فَذَكَرَ أَنَّهُ صَوَابٌ ، هَذَا مَعْنَاهُ . ¤ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : خالد بن لجلاج بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا عبدالرحمن بن عائش رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے : ” ایک دن صبح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ “ اس کے بعد راوی نے ، اس سے پہلے والی روایت کی مانند روایت نقل کی ہے ۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے نقل کی ہیں اور اس حدیث کے رجال جس میں یہ مذکور ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے ، وہ رجال ثقہ ہیں ، اسی طرح پہلی روایت کے رجال بھی ہیں اور درمیانی روایت میں ایک راوی معاویہ بن عمران حرمی ہے اور میں اُس سے واقف نہیں ہوں ۔ امام أحمد بن حنبل سے ، سیدنا عبدالرحمن بن عائش رضی اللہ عنہ کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث نقل کرنے کے بارے میں دریافت کیا گیا ، تو انہوں نے یہ بات ذکر کی کہ یہ درست ہے ، اس کا مفہوم یہی بنتا ہے ۔