مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوُضُوءِ . باب: وضو کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي عَبْلَةَ قَالَ : سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ : كَيْفَ أَتَوَضَّأُ ؟ فَقَالَ : سَأَلْتَنِي كَيْفَ أَتَوَضَّأُ ، وَلَا تَسْأَلُنِي كَيْفَ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَوَضَّأُ ؟ ! رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتَوَضَّأُ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ، وَقَالَ : " بِهَذَا أَمَرَنِي رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالصَّغِيرِ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤ابراہیم بن ابوعبلہ بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سوال کیا : میں کیسے وضو کروں ؟ تو انہوں نے فرمایا : تم نے مجھ سے یہ سوال کیا ہے ، کہ میں کیسے وضو کروں ؟ تم نے مجھ سے یہ سوال نہیں کیا : کہ آپ نے ، اللہ کے رسول کو کس طرح وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے ؟ ( پھر انہوں نے بتایا : ) میں نے اللہ کے رسول کو دیکھا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تین ، تین مرتبہ وضو کے اعضاء کو دھوتے تھے ، آپ نے یہ ارشاد فرمایا : میرے پروردگار نے مجھے اس بات کا حکم دیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم صغیر میں نقل کی ہے ، امام بزار نے اس روایت کو اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے ، اس کے رجال ثقہ ہیں ۔