مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
بَابُ الدُّعَاءِ عِنْدَ خَتْمِ الْقُرْآنِ . باب: قرآن ختم کرنے کے وقت دعا مانگنا
حدیث نمبر: 11713
وَعَنْ ثَابِتٍ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ كَانَ إِذَا خَتَمَ الْقُرْآنَ جَمَعَ أَهْلَهُ وَوَلَدَهُ فَدَعَا لَهُمْ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
ثابت بیان کرتے ہیں : سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ جب قرآن ختم کرتے تھے ، تو اپنے اہل خانہ اور اپنے بچوں کو جمع کرتے تھے اور پھر اُن کے لئے دعا کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔