حدیث نمبر: 11708
وَعَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ : كُنْتُ رَجُلًا قَدْ أَعْطَانِي اللَّهُ حُسْنَ الصَّوْتِ[ بِالْقُرْآنِ ] ، وَكَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ يُرْسِلُ إِلَيَّ فَأَقْرَأُ عَلَيْهِ الْقُرْآنَ ، فَكُنْتُ إِذَا فَرَغْتُ مِنْ قِرَاءَتِي قَالَ : زِدْنَا مِنْ هَذَا فِدَاكَ أَبِي وَأُمِّي ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " حُسْنُ الصَّوْتِ زِينَةٌ لِلْقُرْآنِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ أَبِي زُرْبَى وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

علقمہ بیان کرتے ہیں : میں ایک ایسا شخص تھا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن کے لئے مجھے اچھی آواز عطا کی تھی ، سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مجھے پیغام بھیج کر بلواتے تھے ، میں ان کے سامنے قرآن مجید کی تلاوت کیا کرتا تھا ، جب میں تلاوت کر کے فارغ ہو جاتا تھا ، تو وہ فرماتے تھے : تم مزید تلاوت کرو ! میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں ، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” اچھی آواز ، قرآن مجید کی زینت ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن ابوزربی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11708
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10023)»