مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
بَابُ لَا يُخْلَطُ مَعَ الْقُرْآنِ غَيْرُهُ . باب: قرآن کے ساتھ اس کے علاوہ کو نہ ملایا جائے
حدیث نمبر: 11624
وَعَنْ أَبِي الزَّعْرَاءِ قَالَ : قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : جَرِّدُوا الْقُرْآنَ ، لَا تَلْبِسُوا بِهِ مَا لَيْسَ مِنْهُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي الزَّعْرَاءِ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَقَالَ الْبُخَارِيُّ ، وَغَيْرُهُ : لَا يُتَابَعُ فِي حَدِيثِهِ . وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ ، وَغَيْرِهِ فِي كِتَابَةِ الْعِلْمِ فِي مَعْنَى هَذَا . ¤محمد محی الدین
ابوزعراء بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : قرآن کو الگ رکھو ، اس میں وہ چیز نہ ملاؤ ، جو اس میں سے نہیں ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف ابوزعراء کا معاملہ مختلف ہے ، ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ، امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات کہتے ہیں : اس کی نقل کردہ حدیث کی متابعت نہیں کی گئی ہے ۔ اس سے پہلے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات سے منقول ، قرآن کو لکھنے سے متعلق حدیث ، علم سے متعلق باب میں گزر چکی ہے ، جو اسی مفہوم کی ہے ۔