مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ مِنَ الْمُعَوِّذَتَيْنِ باب: معوذتین کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ : ثُمَّ لَقِيتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " يَا عُقْبَةُ بْنَ عَامِرٍ ، أَلَا أُعَلِّمُكَ سُوَرًا مَا أُنْزِلَ فِي التَّوْرَاةِ وَلَا فِي الزَّبُورِ وَلَا فِي الْإِنْجِيلِ وَلَا فِي الْفُرْقَانِ مِثْلُهُنَّ ؟ لَا تَأْتِي لَيْلَةٌ إِلَّا قَرَأْتُ بِهِنَّ فِيهَا قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ وَ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ " . قُلْتُ : حَدِيثُ عُقْبَةَ فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ بِاخْتِصَارٍ عَنْ هَذَا . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میری نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات ہوئی ، تو آپ نے ارشاد فرمایا : ” اے عقبہ بن عامر ! کیا میں تمہیں ایسی سورتوں کی تعلیم نہ دوں کہ تورات میں ، نہ زبور میں ، نہ انجیل میں ، اور نہ ہی قرآن میں ، اُن جیسی سورتیں نازل ہوئی ہیں ؟ جو بھی رات آتی ہیں ، میں اُس میں اِن کی تلاوت کرتا ہوں ( وہ سورتیں یہ ہیں : ) سورت اخلاص ، سورت فلق اور سورت ناس “ ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث ” صحیح “ اور دیگر کتابوں میں اس کی بہ نسبت اختصار کے ساتھ منقول ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔