مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
29 - 100 - سُورَةُ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَمَا وَرَدَ فِيهَا مِنَ الْفَضْلِ وَمَا ضُمَّ إِلَيْهَا مِنَ الْفَضْلِ باب: سورت اخلاص کا بیان نیز اس کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے اور اس کے ساتھ جو فضیلت ملائی گئی ہے “
حدیث نمبر: 11530
عَنْ بُرَيْدَةَ رَفَعَهُ قَالَ : الصَّمَدُ الَّذِي لَا جَوْفَ لَهُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ حِبَّانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں : ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ) ” صمد ، سے مراد وہ ذات ہے ، جس کا پیٹ نہ ہو “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن حبان ہے اور وہ ضعیف ہے ۔