مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
29 - 87 - سُورَةُ وَالضُّحَى باب: سورت ضحیٰ کا بیان
حدیث نمبر: 11499
وَفِي رِوَايَةٍ فِيهِ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " عُرِضَ عَلَيَّ مَا هُوَ مَفْتُوحٌ لِأُمَّتِي بَعْدِي فَسَرَّنِي ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ - تَعَالَى - وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الْأُولَى " . فَذَكَرَ نَحْوَهُ ، وَفِيهِ مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي الْعَبَّاسِ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ ، وَإِسْنَادُ الْكَبِيرِ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
اُن کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میرے سامنے وہ چیزیں پیش کی گئیں ، جو میرے بعد میری امت کے لئے کشادہ کر دی جائیں گی ، مجھے یہ چیز اچھی لگی ، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی : ” اور آخرت ، تمہارے لئے پہلی سے زیادہ بہتر ہے “ ۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی معاویہ بن ابوعباس ہے اور میں اُس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اور معجم کبیر کی سند حسن ہے ۔