حدیث نمبر: 11480
عَنْ أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " الْيَوْمُ الْمَوْعُودُ يَوْمُ الْقِيَامَةِ ، وَأَنَّ الشَّاهِدَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ ، وَأَنَّ الْمَشْهُودَ يَوْمُ عَرَفَةَ ، وَيَوْمُ الْجُمُعَةِ دَخَرَهُ اللَّهُ لَنَا ، وَصَلَاةُ الْوُسْطَى بَعْدَ صَلَاةِ الْعَصْرِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” وہ دن ، جس کا وعدہ کیا گیا ہے اس سے مراد قیامت کا دن ہے اور شاہد سے مراد جمعہ کا دن ہے اور مشہود سے مراد عرفہ کا دن ہے اور جمعہ کے دن کو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے مقرر کیا ہے ، اور نماز وسطی سے مراد عصر کے بعد کی نماز ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن اسماعیل بن عیاش ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11480
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3458)»