مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
29 - 79 - سُورَةُ إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ قَوْلُهُ تَعَالَى : لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ . باب: سورت انشقاق کا بیان تم ضرور ایک منزل سے دوسری منزل کی طرف چڑھ کے جاؤ گے “
حدیث نمبر: 11479
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي قَوْلِهِ لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ قَالَ : مُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” تم ضرور ایک منزل سے ، دوسری منزل کی طرف چڑھ کے جاؤ گے “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا : اس سے مراد سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ( کہ وہ ایسا کریں گے ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔