مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
29 - 77 - سُورَةُ إِذَا السَّمَاءُ انْفَطَرَتْ باب: سورت انفطار کا بیان
وَعَنْ مُوسَى بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهُ : " مَا وُلِدَ لَكَ ؟ " . قَالَ : [ يَا رَسُولَ اللَّهِ ] وَمَا عَسَى أَنْ يُولَدَ لِي إِمَّا غُلَامٌ وَإِمَّا جَارِيَةٌ ؟ قَالَ : " فَمَنْ يُشْبِهُ ؟ " . قَالَ : وَمَا عَسَى أَنْ يُشْبِهَ إِمَّا أُمُّهُ وَإِمَّا أَبَاهُ ؟ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَهَا : " مَهْ ، لَا تَقُولَنَّ كَذَلِكَ ، إِنَّ النُّطْفَةَ إِذَا اسْتَقَرَّتْ فِي الرَّحِمِ أَحْضَرَهَا اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - كُلَّ نَسَبٍ بَيْنَهَا وَبَيْنَ آدَمَ ، أَمَا قَرَأْتَ هَذِهِ الْآيَةَ فِي كِتَابِ اللَّهِ - تَعَالَى - فِي أَيِّ صُورَةٍ مَا شَاءَ رَكَّبَكَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُطَهَّرُ بْنُ الْهَيْثَمِ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤موسیٰ بن علی ، اپنے والد کے حوالے سے ، اپنے دادا سے یہ روایت نقل کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا : تمہارے ہاں بچہ نہیں ہوا ؟ انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میرے ہاں بچہ ہونے والا ہے جو یا لڑکا ہو گا یا لڑکی ہو گی ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : وہ کس سے مشابہ ہو گا ؟ انہوں نے کہا: یا وہ اپنی ماں سے مشابہہ ہو گا ، یا اپنے باپ سے مشابہہ ہو گا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا : ٹھہر جاؤ ! تم یہ بات نہ کہو ، جب نطفۂ ، رحم میں آ جاتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ اُس نطفے اور سیدنا آدم علیہ السلام کے درمیان اس کے نسب میں جتنے بھی لوگ ہیں ، سب کو حاضر کرتا ہے ( اور پھر ان میں سے کسی کے ساتھ مشابہت ہوتی ہے ) کیا تم نے اللہ کی کتاب میں موجود یہ آیت نہیں پڑھی ہے : ” جس صورت میں ، اُس نے چاہا تمہیں ترتیب دیا “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مطہر بن ہیثم ہے اور وہ متروک ہے ۔