مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : لَابِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ وہ لوگ اس ( جہنم ) میں رہیں گے جو کئی مدتوں تک ہو گا “
حدیث نمبر: 11462
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَابِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا الْحُقْبُ : ثَلَاثُونَ أَلْفَ سَنَةٍ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” وہ اس ( جہنم ) میں کئی حقب تک رہیں گے “ ۔ ایک ” حقب “ تیس ہزار سال کا ہو گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ ضعیف ہے ۔