مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : لَابِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ وہ لوگ اس ( جہنم ) میں رہیں گے جو کئی مدتوں تک ہو گا “
حدیث نمبر: 11461
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ لَابِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا قَالَ : الْحُقْبُ ثَمَانُونَ سَنَةً . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ : يُخْطِئُ وَيَهِمُ ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ﴿لَا بِثِينَ فِيهَا أَحْقَابًا﴾ وہ لوگ اس ( جہنم ) میں رہیں گے جو کئی مدتوں تک ہو گا“ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ایک ” حقب “ اسی سال کا ہوتا ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن نصیر ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں یہ غلطی کر جاتا ہے اور وہم کا شکار ہو جاتا ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔