حدیث نمبر: 11452
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَوْلِهِ سَأُرْهِقُهُ صَعُودًا قَالَ : " جَبَلٌ مِنْ نَارٍ فِي النَّارِ ، يُكَلَّفُ أَنْ يَصْعَدَهُ ، فَإِذَا وَضَعَ يَدَهُ عَلَيْهِ ذَابَتْ ، فَإِذَا رَفَعَهَا عَادَتْ ، وَإِذَا وَضَعَ رِجْلَهُ عَلَيْهِ ذَابَتْ ، فَإِذَا رَفَعَهَا عَادَتْ " . قُلْتُ : رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عَطِيَّةُ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں نقل کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” عنقریب میں اسے سخت مشقت کی تکلیف دوں گا “ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ جہنم میں موجود آگ کا ایک پہاڑ ہے ، بندے کو اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ اُس پر چڑھے ، جب وہ اس پر اپنا ہاتھ رکھے گا ، تو اس کا ہاتھ پگھل جائے گا ، جب وہ اپنے ہاتھ کو اٹھائے گا ، تو وہ دوبارہ پہلے کی طرح ہو جائے گا ، جب آدمی اپنا پاؤں اس پہاڑ پر رکھے گا تو وہ پگھل جائے گا ، جب آدمی اُس کو اٹھائے گا ، تو وہ دوبارہ پہلے کی طرح ہو جائے گا “۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ترمذی نے اس سیاق کے بغیر نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عطیہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب التفسير / حدیث: 11452
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف