مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
29 - 62 - سُورَةُ الطَّلَاقِ قَوْلُهُ تَعَالَى : وَمَنْ يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا . باب: سورت طلاق کا بیان ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور جو شخص اللہ تعالیٰ سے ڈرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے گنجائش بنا دیتا ہے “
حدیث نمبر: 11423
وَفِي رِوَايَةٍ : إِنَّ شُتَيْرًا هُوَ الَّذِي حَدَّثَ وَقَالَ فِيهِ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ أَنَّ أَعْظَمَ آيَةٍ فِي كِتَابِ اللَّهِ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ ، قَالَ مَسْرُوقٌ : صَدَقْتَ . وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ . ¤ رَوَاهُ كُلَّهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ ، وَرِجَالُ الْأَوَّلِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ ، وَهُوَ ثِقَةٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : شتیر نے یہ بات بیان کی تھی اور اس روایت میں یہ بات مذکور ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ہم سے یہ کہا: اللہ کی کتاب میں موجود سب سے عظیم آیت یہ ہے : ” اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے وہی معبود ہے اور وہ حی اور قیوم ہے “ تو مسروق نے کہا: آپ نے سچ کہا: ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ باقی روایت حسب سابق ہے ۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہیں پہلی روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف عاصم بن بہدلہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے ۔