مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
29 - 53 - سُورَةُ اقْتَرَبَتْ قَوْلُهُ تَعَالَى : إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَاهُ بِقَدَرٍ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ بے شک ہم نے ہر چیز کو ایک متعین حساب سے پیدا کیا ہے “
حدیث نمبر: 11384
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِي الْقَدَرِيَّةِ يَوْمَ يُسْحَبُونَ فِي النَّارِ عَلَى وُجُوهِهِمْ ذُوقُوا مَسَّ سَقَرَ إِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنَاهُ بِقَدَرٍ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ مُجَاهِدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : یہ آیت قدریہ فرقے کے بارے میں نازل ہوئی تھی ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” جس دن انہیں جہنم میں منہ کے بل ڈالا جائے گا اور ( یہ کہا: جائے گا : ) تم جہنم کی تپش کا مزہ چکھو ! بے شک ہم نے ہر چیز کو مخصوص حساب کے مطابق پیدا کیا ہے “ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالوہاب بن مجاہد ہے اور وہ ضعیف ہے ۔