مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
َوْلُهُ تَعَالَى : وَأَنْتُمْ سَامِدُونَ باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ اور تم لوگ کھیل ( یعنی غفلت میں ہو ) “
حدیث نمبر: 11381
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَأَنْتُمْ سَامِدُونَ قَالَ : الْغِنَاءُ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” اور تم لوگ کھیل ( یعنی غفلت میں ہو ) “ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں : اس سے مراد گانا بجانا ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔