مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : أَوْ أَثَارَةٍ مِنْ عِلْمٍ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ یا علم کا بقیہ حصہ “
حدیث نمبر: 11336
وَفِي رِوَايَةٍ فِي الْأَوْسَطِ : عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فِي قَوْلِهِ - عَزَّ وَجَلَّ - أَوْ أَثَارَةٍ مِنْ عِلْمٍ قَالَ : جَوْدَةُ الْخَطِّ ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ لِلْحَدِيثِ الْمَرْفُوعِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
معجم اوسط کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ، اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں : ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” یا علم کا بقیہ حصہ “ ۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں : اس سے مراد عمدگی سے لکھنا ہے ۔ امام أحمد کے مرفوع حدیث کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔