مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : أَوْ أَثَارَةٍ مِنْ عِلْمٍ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ یا علم کا بقیہ حصہ “
حدیث نمبر: 11335
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ أَثَارَةٍ مِنْ عِلْمٍ قَالَ : " الْخَطُّ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَلَفْظُهُ : عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْخَطِّ فَقَالَ : " هُوَ أَثَارَةٌ مِنْ عِلْمٍ " ،محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں ( ارشاد باری تعالیٰ ہے : ) ” یا علم کا بقیہ حصہ “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس سے مراد ، خط ( یعنی تحریر کرنا ) ہے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس میں یہ الفاظ ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات منقول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے خط کے بارے میں دریافت کیا گیا ، تو آپ نے فرمایا : یہ علم کے بقایا جات میں سے ہے ۔