مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التفسير— تفسیر کے بارے میں روایات
قَوْلُهُ تَعَالَى : كَالْمُهْلِ . باب: ارشاد باری تعالیٰ ہے :’’ مہل “ کی مانند “
حدیث نمبر: 11333
عَنِ الضَّحَّاكِ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ أَذَابَ فِضَّةً مِنْ بَيْتِ الْمَالِ ، ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَى أَهْلِ الْمَسْجِدِ ، فَقَالَ : مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى الْمُهْلِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَذَا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
ضحاک بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیت المال میں سے چاندی لے کر اسے پگھلایا اور پھر اہل مسجد کی طرف بھجوا کر فرمایا : جو شخص ” مہل “ کو دیکھنا چاہتا ہو ، تو وہ اسے دیکھ لے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔